آج صبح اخبار پڑھتے ہوئے ایک لطیفہ نظر سے گزرا، جسے پڑھ کے کہ بہت ہنسی آئی، سوچا سب کے ساتھ شیئر کروں۔

ہمارے معزز سیاستدانوں کی نظر میں بچے صرف ان کے غیر محفوظ ہو سکتے ہیں کیونکہ عوام کو تو یہ لوگ کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں۔

یہ لوگ ایسا ماحول ہی کیوں پیدا کرتے ہیں کہ جس سے بچوں کے اغواء کا خدشہ پیدا ہو۔ سندھ میں ماضی قریب میں بھی ہم نے دیکھا کہ حکومتی پارٹی سے وابستہ کچھ لوگ اغوا برائے تاوان میں ملوث پائے گئے، لیکن پھر کیا ہوا کسی کو کچھ نہیں پتا۔

ہماری قوم بھی اصل میں بہت بھولی ہے، یہ کسی بھی بڑے صانحے کو چند دنوں میں ہی بھول جاتے ہیں کیونکہ اس وقت تک کچھ نیا آچکا ہوتا ہے۔

  90 کی دھائی میں لاہور میں جاوید اقبال نام کے ایک صاحب تھے اس جنونی شخص نے سو کے قریب معصوم بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کے قتل کیا لیکن ہماری پولیس کو خبر تک نہ ہوئی، پتا بھی کیسے چلتا، کیونکہ ہماری پولیس نے تو قسم کھائی ہوئی ہے کہ جو پیسہ دیگا کام صرف اسی کا ہوگا۔ 

یہ وہ معصوم بچے تھے جو کسی وجہ سے اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے اور ان کے غریب والدین ہماری عوام دوست پولیس کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکتے تھے۔

 اس شخص نے بعد میں خود ایک اخبار کے دفتر میں جا کہ اقبالٍ جرم کیا اور خود کو پولیس کے حوالے کیا ورنہ تو ہماری پولیس کو پتہ ہی نہ چلتا۔

کورٹ نے اس کو سزائے موت دی لیکن اس نے سزا ہونے سے پہلے ہی خودکشی کرلی۔

ہماری قوم کچھ عرصے بعد یہ بھول گئی، پھر ماضی قریب میں ایک نیا تماشہ ہوا اور پنجاب کے علاقے قصور میں ایک معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور قتل کرنے والا قریبی عزیز نکلا۔

آج کل اس قسم کے بے تحاشہ واقعات سننے میں آرہے ہیں اور ان واقعات کے تسلسل میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی کیونکہ ہمارا قانونی نظام کچھ اس طرح کا ہے کہ مظلوم کو انتظار ہی رہتا ہے کہ مقدمے کا فیصلہ ہو، اور اس سے پہلے ہی مجرم قانون کا ہی سہارا لے کر باہر نکل جاتا ہے۔ 

اس کی سب سے بڑی مثال لاہور ہی کہ ایک وکیل کا بیٹا کہ جس نے چھری سے وار کر کے ایک لڑکی کو قتل کیا اور پھر با عزت بری بھی ہوگیا۔

ہماری تاریخ اس قسم کے واقعات سے بھری پڑی ہے لیکن یہ معصوم قوم بھول جاتی ہے اور پھر کسی نئے واقع میں الجھ جاتی ہے، اور ہمارے راہنماؤں کو یہ ڈر رہتا ہے کہ کہیں ان کے معصوم بچوں کے ساتھ کچھ نا ہوجائے۔ 

یہ لوگ کوئی ایسا نظام کیوں نہیں بناتے کہ جس میں کسی کے بھی ساتھ کچھ غلط نا ہو ؟؟؟


#ChildAbuse #PakLaw #PakCourts #PakPoliticians #Abducting #Kidnapping #Ransom #PakPolitics

Comments